نئی دہلی،31؍اکتوبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کو آج سردار ولبھ بھائی پٹیل
کی 139ویں سالگرہ کے موقع پر نئی دہلی کے منجری ٹرسٹ کی محترمہ شیلاگھٹے
کی طرف سے سردار پٹیل کی چند نجی اشیاء موصول ہوئی ہیں۔ ان اشیاء میں پٹیل
کی استعمال کردہ پلیٹیں،
پیالیاں اور برتن وغیرہ شامل ہیں۔ سردار پٹیل کے
پوتے جناب بپن دہیابھائی پٹیل اور ان کی بیوی لوئی نے محترمہ گھٹے کو یہ
اشیا دی تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اشیاء ہندوستان کی وراثت کا ایک منفرد
جزو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے تحفظ کیلئے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔